ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل بندر روڈ پر کار اور بائک کی خطرناک ٹکر؛ ایک شدید زخمی

بھٹکل بندر روڈ پر کار اور بائک کی خطرناک ٹکر؛ ایک شدید زخمی

Wed, 18 Aug 2021 00:50:53    S.O. News Service

بھٹکل 18/اگست (ایس او نیوز) ڈونگر پلی پہاڑی کے قریب بندر روڈ پر ایک کار اور بائک کے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں بائک سوار شدید زخمی ہوگیا جسے  فوری طور پر سرکاری اسپتال کے بعد منی پال لےجایا گیا ہے۔ زخمی کی شناخت آزاد نگر ، شیڈکولی ہونڈا کا رہائشی محمد حُسین ابن  حنیف بُڈن گیری (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ رات قریب بارہ بجے پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ  بائک سرکل سے بندر کی طرف جارہی تھی، جبکہ مچھلیوں سے بھری کار  بندر سے شمس الدین سرکل کی طرف جارہی تھی کہ اچانک دونوں سواریوں کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ 

حادثے میں زخمی محمد حُسین کی حالت نہایت نازک بتائی گئی ہے اور وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔  عوام سے اُس کی صحت یابی کی دُعا  کی درخواست کی گئی ہے۔

بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ بائک پر تین لوگ سوار تھے، البتہ بعض نے دو لوگوں کے سوار ہونے کی خبر دی ہے۔ 

حادثے میں کار ڈرائیور مورتی شیٹھ (31) بھی زخمی ہوا ہے اور اس  کے چہرے پر  زخم آئے ہیں۔ مورتی شیٹھ بھٹکل کے سونارکیری کا رہنے والا ہے۔


Share: